If You Have Problem in Reading then Click Here to Download Font

اختر شيرانی کی رومانی دنيا ميں خوش آمديد۔ ہم اپنے تمام چاہنے والوں کے بے حد مشکور ہیں۔ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہم کچھ عرصہ غیر حاضر رہنے پر آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ نئے ڈومین کے ساتھ اب ہم آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہیں۔ (شکریہ۔)

تازہ اضافہ: اختر شیرانی سائبر لائبریری میں اختر شیرانی کی تصاویر کا اضافہ

(شاعر رومان)Shair-e-Romaan

 

نام:

محمد داؤد خان

ولديت:

حافظ محمود خان شيراني
تخلص: اختر شيراني
القاب: شاعر رومان - ابوالمعاني-  اديب الملک
قلمي نام: لارڈ بائرن آف راجھستان،   بالم،   ابن بطوطا ايں جہاني،
پيدائش: 4 مئی 1905 عيسوي رياست ٹونک [راجپوتانہ]
وفات: 9 ستمبر 1948 عيسوي لاہور
تعليم: منشي فاضل  اوريئنٹل کالج لاہور 1921 عيسوي
  اديب فاضل اوريئنٹل کالج لاہور 1922 عيسوي
مصروفيات: شريک ادارہ "ہمايوں" لاہور 1923 عيسوي ۔۔1924 عيسوي
  مدير ماہنامہ "انتخاب" لاہور 1925 عيسوي ۔۔1926 عيسوي
  مدير ماہنامہ "بہارستان" لاہور 1926 عيسوي ۔۔1927 عيسوي
  مدير ماہنامہ "خيالستان" لاہور 1930 عيسوي ۔۔1932 عيسوي
  مدير ماہنامہ "رومان" لاہور 1935 عيسوي ۔۔1939 عيسوي
اس کے علاوہ "گل فروش" لاہور، "نوبہار" لاہور، "مخزن" لاہور، "شاہکار" لاہور، اور "افغانستان" لاہور سے بھي مختلف اوقات ميں وابستہ رہے۔ مولانا محمد علي جوہر کے روزنامہ "ہمدرد" ميں "نکات و معارف" کے عنوان سے اور مولانا ظفر علي خاں کے روزنامہ "زميندار" ميں ايک فرضي نام سے کالم لکھتے رہے۔ (روزنامہ زميندار کے مدير اعزازي بھي رہے۔) رسالہ "سہيلي" امرتسر کے مشير رہے۔

All Rights Reserved
This site is Designed and Created by M.Qamar Khan
Contact: - admin@akhtarshairani.net